Breaking News
Home / City News / بریکنگ نیوز: سندھ سے ساڑھے12 لاکھ ٹن گندم غائب۔۔۔ ذمہ دار دراصل کون نکلا؟ تہلکہ خیز انکشاف

بریکنگ نیوز: سندھ سے ساڑھے12 لاکھ ٹن گندم غائب۔۔۔ ذمہ دار دراصل کون نکلا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں ساڑھے 12 لاکھ ٹن گندم غائب کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت فلور ملز کو گندم فراہم نہیں کر رہی ہے

اور منصوبہ بندی کے تحت آٹے کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے تاکہ آٹے کی قلت پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے اور آٹےکی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ وفاق پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 17 لاکھ میٹرک ٹن گندم صوبے کو دی ہے اور پیپلز پارٹی ساڑھے 12 لاکھ ٹن گندم گوداموں میں چھپا کر بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پہلے سے کیس بھی چل رہا ہے جس میں لاکھوں بوریاں گندم کی غائب کی گئی ہیں۔ خرم شیرزمان نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اس ساے معاملے کا نوٹس لیا جائے جبکہ سندھ حکومت دودھ کی قیمتوں کو بھی کنٹرول نہیں کر سکتی ہے۔ سندھ حکومت عوام کے خلاف کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا ہے جس کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگرفورس رضاکاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ ٹائیگرفورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com