Breaking News
Home / City News / بریکنگ نیوز: نواز شریف کے کہنے پر (ن)لیگ کا ٹکٹ لیا ، اب کسی صورت یہ برداشت نہیں کہ ۔۔۔۔ جلیل شرقپوری کا ناقابل یقین فیصلہ ، (ن)لیگ کو دن میں تارے دکھا دئے گئے

بریکنگ نیوز: نواز شریف کے کہنے پر (ن)لیگ کا ٹکٹ لیا ، اب کسی صورت یہ برداشت نہیں کہ ۔۔۔۔ جلیل شرقپوری کا ناقابل یقین فیصلہ ، (ن)لیگ کو دن میں تارے دکھا دئے گئے

لاہور(ویب ڈیسک)رہنما ن لیگ میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کچھ اصولی اختلاف ہیں، اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ کسی صورت برداشت نہیں ہے۔ جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے باغی ممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپور ی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ نوازشریف کے کہنے پر

لیا تھا۔ مجھے قیادت کے فیصلے سے اختلاف رائے کا حق ہے۔ اختلاف رائے سننا اور برداشت کرنا ہی جمہوریت ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ مجھے نوازشریف سے کچھ اصولی اختلاف ہیں۔پارٹی قیادت کا فیصلہ غیر مناسب ہو تو اظہار رائے کا حق ہے۔ اختلاف رائے کو برداشت کرنا ہی اصل جمہوریت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں ماڈل ٹاﺅن میں چڑھائی کی گئی، اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔اسمبلی کے باہر کل میرے ساتھ ہونے والے واقعہ کی سب نے مذمت اور اظہار افسوس کیا لیکن قیادت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی بیان نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف نے کل تک میرے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس نہیں لیا تو سمجھوں گا نوازشریف بھی اسی نظریئے کے مالک ہیں۔پارٹی میں کوئی بلاک بنانے کی کوشش نہیں کی، اگردوسروں کو میرا موقف اچھا لگا تو بلاک خود بخود بن جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کا والیم 10 کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، والیم 10میں مختلف سفارتی اور غیرسفارتی ممالک کے ساتھ قانونی معاہدے، آف شورکمپنیز کی تفصیلات شامل ہیں، نوازشریف کو اب کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔ انہو ں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ شریف فیملی اور مولانا فضل الرحمان حکومت گرانے کیلئے میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔معلومات ساری موجود ہے کابینہ ایک ہفتے میں جو فیصلے کیے ان میں آرمی چیف اور وزیراعظم مسلسل ایک بات کہتے آرہے تھے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار ہے اور سوشل میڈیا کا استعمال ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان میں کچھ گڑ بڑ پھیلانی تھیں۔کابینہ نے ان تمام ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، ٹک ٹاک پر پابندی لگ چکی ہے۔باقی ویب سائٹ کیلئے پی ٹی اے نے رولز بنا لیے ہیں۔پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو تو کنٹرول کرسکتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہنے کے بعد پکڑے گئے ہیں۔ نوازشریف نے کچھ چیزیں ریکارڈ کی ہوئی ہیں، وہ آہستہ آہستہ ان چیزوں کو باہر لا رہے ہیں۔آرمی چیف نے کھل کر جمہوریت ، آئین قانون کی بات کی، ہائبرڈ وار کی بات کی، یہ اس لیے کی ہیں کہ عسکری قیادت سے مطالبات کیے گئے ہیں کہ آپ موجودہ حکومت کی بجائے ہمیں آگے لے کر آئیں، یہ یقین دہانی باہر سے بھی کروا رہے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com