Breaking News
Home / شوبز / 2 شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسری شادی کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حوالے سے چند ناقابل یقین حقائق

2 شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسری شادی کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حوالے سے چند ناقابل یقین حقائق

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتادیا کہ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کب اور کیسے کیا تھا۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ 12 فروری 1958 کو کراچی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1989 میں بطور

میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔شوبز میں بطور میک اپ آرٹسٹ قدم رکھنے کے 11 سال بعد 1991 میں انہوں نے پی ٹی وی پر انور مقصود کے ایک ڈرامے سے بطور اداکارہ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔پی ٹی وی پر نشر کیا جانے والا انور مقصود کا لکھا ڈرامہ ’ستارہ اور مہر النساء‘ عتیقہ اوڈھو کی وجہ شہرت بنا، اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل ’عکس، تلاش، انگار وادی، تم ہی تو ہو، کرچیاں، آن، ہم سفر‘ اور دیگر مقبول ڈراموں نے بھی عتیقہ اوڈھو کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔دوسری جانب فلموں کی بات کی جائے تو عتیقہ اوڈھو نے ’جو ڈر گیا وہ مرگیا‘ اور ’ممی‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ وہ ماڈلنگ اور ہوسٹنگ میں بھی بے حد کامیاب رہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میک اپ آرٹسٹ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو آج ایک ’اوڈھو کاسمیٹک‘ نامی کاسمیٹک کمپنی کی مالک ہیں۔واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھونےاپنی پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد تیسری شادی ثمر علی خان سے کی ہے جن کے ساتھ وہ خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو -شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com