Breaking News
Home / کاروبار / پاکستان میں سونے کی قیمت میں بہت بڑی تبدیلی آگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بہت بڑی تبدیلی آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بہت بڑی تبدیلی کی خبر آ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1923 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہو جانے کے

باوجود پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 300روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1923 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔اضے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 116500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 99880روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندؤں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 1300اور دس گرام چاندی کی قیمت 85روپے 74پیسے کے اضافے سے 1114روپے 54پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی پوزیشن پہلے والی نہیں رہی۔روز ویلٹ کے معاملے میں زلفی بخاری کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے ہیں اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری دو ہفتوں سے غائب ہیں۔فیصل واوڈا کی پوزیشن بھی ایسی ہی ہے۔بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت کرنے پر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ

بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت نہ کریں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میرے پاس تصدیق کا کوئی ذریعہ نہیں لیکن فیصل واوڈا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سے ملاقات کی ہے جس کا علم ہو گیا ہے۔چنانچہ اب وہ عمران خان کے پسندیدہ کردار نہیں رہے۔ فیصل واوڈا پر دہری شہریت کا بھی الزام ہے۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا نے انتخابات لڑتے وقت نہ صرف اپنی امریکی شہریت چھپائی بلکہ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فیصل واوڈا کی مبینہ سابق اہلیہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزامات عائدکئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا کی تعلمی اسناد کے حوالے سے دعووں میں بھی تضاد پائے جاتے ہیں۔ ایک مقدے میں انہوں نےد عویٰ کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نیوپورٹ امریکا سے بیچلر کیا، مگر الیکشن کے لئے دی گئی کاغذات نامزدگی ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے بی کام کر رکھا ہے۔ فیصل واوڈا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے 5.16 ملین ٹیکس دیا تاہم فیڈرل ریونیو بیورو کے آن لائن ریکارڈ میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ فیصل واوڈا نے سابق اہلیہ کے ساتھ نکاح فسخ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اہلیہ کے ساتھ ہونے والے نکاح کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی بیوی سابقہ شوہر سے جا ملی۔ تاہم فیصل واوڈا اور ان کی سابق اہلیہ کے ساتھ خلع نامے کا بھی کوئی ریکارڈٖ موجود نہیں ہے۔ جس پر ان کی سابق اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے جعلی نکاح نامہ تیار کیا۔

Share

About admin

Check Also

بریکنگ نیوز! چھٹی کا دن تبدیل کر دیا گیا، اب اتوار کی بجائے جمعے کے دن چھٹی ہو گی

بریکنگ نیوز! چھٹی کا دن تبدیل کر دیا گیا، اب اتوار کی بجائے جمعے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com