Breaking News
Home / City News / میرے پاس پیسے ختم ہو گئے تو میں نے سوچا ۔۔۔۔ موٹروے کیس کے مجرم عابد کی گرفتاری کے پیچھے چھپا اصل راز سامنے آگیا

میرے پاس پیسے ختم ہو گئے تو میں نے سوچا ۔۔۔۔ موٹروے کیس کے مجرم عابد کی گرفتاری کے پیچھے چھپا اصل راز سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) موٹر وے سانحہ کا مجرم عابد ملہی گرفتار ، پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں مجرم کا کہنا ہے کہ اپنے والد کے گھر مانگا منڈی آکر چھپ جانے کے بعد بھیس بدلنے کی وجہ سے اس کی پہچان مشکل ہوگئی تھی، تاہم پولیس کے ایک مخبر نے ملزم کو دیکھ لیا

اور پھر اس کی باقاعدہ ریکی کی۔ مخبر نے ملزم کی شناخت کا یقین ہو جانے پر خاموشی سے پولیس کو اطلاع دی اور پھر عابد ملہی گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور کل ہی اسے ریمانڈ کیلئے عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے 1 ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کی۔ سی آئی اے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملزم 5 مرتبہ مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپہ مارنے پر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔تاہم اس مرتبہ خفیہ اداروں اور پولیس کی جانب سے باقاعدہ ریکی کرنے اور موثر حکمت عملی کے تحت ملزم کو ٹریس کیا گیا اور پھر پیر کے روز چھاپہ مار کر ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔ یہاں واضح رہے کہ ایک ماہ قبل لاہور موٹروے پر ایک خاتون کو بچوں کے سامنے رات کے اندھیرے میں 2 ملزمان نے ظلم کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ واقعے کے چند روز بعد ایک ملزم شفقت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جبکہ اب دوسرا ملزم عابد ملہی بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان اور شہباز گل کی جانب سے بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عابد علی تاندلیانوالیہ میں واقع اپنے سسرال میں 2 دن سے مقیم تھا۔پولیس کی جانب سے چھاپہ مارنے کے بعد ملزم سسرال سے بھی فرار ہوگیا اور پھر بھیس بدل کر مانگا منڈی میں واقع اپنے والد کے گھر میں آ کر چھپ گیا۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماشاء اللہ ، جزاک اللہ ۔۔۔۔ بے شک اللہ پاک جسے چاہے عزت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com