Breaking News
Home / اہم خبریں / خان صاحب! کالی بھیڑوں کو نکالیں۔۔!! پی ٹی آئی میں بغاوت، اہم ترین رہنماء نے عُمر ایوب کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

خان صاحب! کالی بھیڑوں کو نکالیں۔۔!! پی ٹی آئی میں بغاوت، اہم ترین رہنماء نے عُمر ایوب کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رُکن اسمبلی اور معروف صحافی عامر لیاقت وفاقی وزراء پر برس پڑے، عامر لیاقت نے کراچی میں بجلی کے بحران اور لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا اور ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ عمر یعقوب کا احتساب کریں۔تفصیلات کے مطابق کے

الیکٹرک کے دفتر کے باہر آج کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بحران کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت بھی شریک ہوئے، احتجاج سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت نے کہا کہ انہوں نے اسمبلی کے فلور پر اور دیگر کئی موقعوں پرعمرایوب کی توجہ کراچی میں بجلی کے بحران کی طرف دلوائی، لیکن وزیر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں کچھ کالی بھیڑیاں گھس آئی ہیں جن کی وجہ سے حکومت کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ایسے لوگوں کو حکومت سے باہر پھینکیں، جو ان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عامرلیاقت نے کہا کہ وزیر توانائی عمرایوب کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے۔ لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل نہیں ہوا تو بھوک ہڑتال کریں گے۔ بجلی لوڈ شیڈنگ پر کوئی نوٹس لینے کو تیارنہیں ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اس مسلے پر ازخود نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نامعلوم افراد کا ادارا ہے۔ یہ ابراج گروپ کون ہے؟ عمران خان میرا لیڈر ہے، میں کراچی کا بیٹا ہوں، کیا میں یہ کہوں کہ سب ٹھیک ہے۔ عارف نقوی کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خیال رہےکہ کراچی میں اس وقت بجلی کا بحران جاری ہے اور کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ جسکی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں سے نا خوش ہیں اور اس لوڈ شیڈنگ سے کسی طرح جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

بیوی اور بچے پوری پنشن کے حقدار قرار۔۔۔!!! سرکاری ملازمین کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سُنا دی گئی

لاہور (…. لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے بیوی بچوں کو بھی پوری پینشن کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com