Breaking News
Home / اہم خبریں / نواز شریف کے خلاف لندن پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا، (ن)لیگ والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

نواز شریف کے خلاف لندن پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا، (ن)لیگ والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جو ان دنوں لندن میں  مقیم ہیں جبکہ حکومت اُن کو واپس لانے کی پوری کوشش میں ہے ایسے میں لندن سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جب لندن پولیس نے میاں نواز شریف کے خلا ف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر برطانوی پولیس نے مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں‘بتایا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کی شکایات پر پولیس نے نوازشریف کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں. بتایا گیا ہے نوازشریف کی اپنے محافظوں اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ لندن کے ہائیڈر پارک میں ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے شہریوں نے پولیس کو شکایات درج کروائیں جن میں نوازشریف پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی ہے لہذا ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے . منظرعام پر آنے والی تصاویر میں نوازشریف بغیر ماسک کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارک میں چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیزکے تحت عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے جانا جرم ہے اسی طرح ایس او پیزکے تحت چھ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے جبکہ تصاویر میں سابق وزیراعظم کے ساتھ آٹھ سے دس افراد نظر آرہے ہیں.لندن پولیس نے نوازشریف پر لندن میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام کے تحت ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں. لندن میں چھ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے اور جرم ثابت ہونے پر نوازشریف کو دو سو پاونڈ جرمانہ ہوسکتا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن کے ماربل آرچ علاقہ میں بنا ماسک پہنے دیکھا گیا.ریڈینٹ نامی ٹوئٹر صارف نے لندن پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی شکایت کرنے والے ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ شخص جس کا نام شریف ہے ہمیشہ اس قانون کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے پولیس نے جواباً کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share

About admin

Check Also

پہلے آئیں پہلے پائیں ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

پہلے آئیں پہلے پائیں ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com