Breaking News
Home / شوبز / شوبز میں انٹری مارنے والی یہ خوبرو حسینہ کس معروف شخصیت کی بیٹی ہے ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

شوبز میں انٹری مارنے والی یہ خوبرو حسینہ کس معروف شخصیت کی بیٹی ہے ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

کراچی(ویب ڈیسک) کامیڈین کاشف خان کی جواں سالہ بیٹی ربیکا نے شوبز میں انٹری دے دی۔اداکار دانش تیمور کے نجی چینل سے نشر ہونے والے میزبان گیم شو میں ایک ٹیم میں شامل معصوم سی ربیکا نامی لڑکی صرف گیم کی کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وہ کامیڈین کاشف خان کی بیٹی بھی

ہیں۔ ربیکا آج کل نہ صرف گیم شو میں آرہی ہیں بلکہ وہ ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہوری ہیں۔17 سالہ ربیکا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 22 لاکھ سے زائد جب کہ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ربیکا ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی لوہا منوا چکی ہیں اور اس حوالے سے اب تک کئی پروجیکٹ بھی کرچکی ہیں اور وہ آج کل ایک مشہور بیوٹی پالر سے وابستہ ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف نکلے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکٹرک شیئرنگ بائیک کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ہے،پابندی کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ کو کچھ گائیڈ لائنز دی ہے،انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے،مکینزم طے ہونے کے بعد ٹک ٹاک سے پابندی اٹھالی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ہرروز نئی ٹیکنالوجی اورنئی ایجادات ہورہی ہیں،الیکٹرک شیئرنگ بائیک پاکستان میں گیم چینجرثابت ہوگا،الیکٹرک شیئرنگ منصوبےسے پاکستان میں سرمایہ کاری بھی آئےگی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک شیئرنگ بائیک ماحول دوست ہوں گے، منصوبے کے بعد خواتین خودالیکٹرک بائیک چلائیں گی، جس سےوومن ایمپاورمنٹ ہوگی۔خیال رہے کہ پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر’غیر اخلاقی مواد’ کی شکایات موصول ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ‘معاشرے کے مختلف طبقات’ کی جانب سے اس ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئی تھیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس پابندی پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ۔پی ٹی اے کے مطابق ادارے کی جانب سے ٹک ٹاک پر شائع کیے جانے والے مواد اور اس حوالے سے شکایات کی نوعیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایپلیکیشن کو حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ادارے نے مؤقف اپنایا کہ اس نے ٹک ٹاک کو جواب دینے اور ‘غیر قانونی آن لائن مواد’ کو متحرک انداز میں روکنے کے لیے ‘ایک مؤثر طریقہ کار’ وضع کرنے کی خاطر کافی وقت دیا تھا، تاہم یہ ایپ ان ہدایات پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کر سکی۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو -شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com