Home / اہم خبریں / اب ہو گا پٹرول 50روپے لیٹر ۔۔۔ تمام پٹرول پمپ آرمی کے انڈر کرنے کا مطالبہ ، پاکستانیوں کو بڑی امید دلا دی گئی

اب ہو گا پٹرول 50روپے لیٹر ۔۔۔ تمام پٹرول پمپ آرمی کے انڈر کرنے کا مطالبہ ، پاکستانیوں کو بڑی امید دلا دی گئی

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) اٹک سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجرریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن بے تحاشا بڑھ گئی ہے،حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری اس حکومت کو لے ڈوبے گی،مہنگائی کی روک تھام کیلئے آرمی والوں کو پمپ پر بٹھا دیں، سپاہی کی

بڑی عزت ہے، اگر ایک سپاہی بھی پمپ پر کھڑا ہوجائے تو لوگ 20 روپے تو کیا 50 روپے بھی اس کے احترام میں کم کردیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بیڈ گورننس کے ساتھ بے تحاشا کرپشن نچلی سطح تک سرایت کرگئی ہے، اللہ پر یقین کریں کہ جب ہم حلقوں میں جاتے ہیں، لوگوں سے ملتے ہیں تو وہاں اتنی مایوسی ہے، کہ جس کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو اپوزیشن اور احتجاجی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت کو اگر کوئی نقصان ہوگا تو یہ مہنگائی اور بیروزگاری لے ڈوبے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے ذمہ دار وہی ہیں، جو اس وقت اقتدار میں بیٹھے ہیں،میں اپنی حکومت کی بات کر رہا ہوں، جب پٹرول سستا ہوگیا تو پمپ مالکان نے پٹرول بیچنا بند کردیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 15 دن بعد قیمت بڑھانی پڑی۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ جب آپ نے فیصلہ کیا ہے تو اس پر عملدرآمد کروائیں۔ اس کیلئے آرمی والوں کو پمپ پر بٹھا دیں، سپاہی کی بڑی عزت ہے، اگر ایک سپاہی بھی پمپ پر کھڑا ہوجائے تو لوگ 20 روپے اس کے احترام میں کم کردیتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پی ڈی ایم کے جلسے رکوانے کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پی ڈی ایم کے جلسے اور اسمبلی سیشنز رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سلمان کاظمی کی پی ڈی ایم کے جلسے اور اسمبلی سیشنز رکوانے کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کو فریق بنایا گیا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے عدالت میں آ گئے ، کس بنیاد پر آپ کہتے ہیں کہ جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جاٸے ۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں پہلے بھی کورونا سے متعلق کیسز آ چکے ہیں ، ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں جلسے کرنے جارہی ہیں ، جو کرونا پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں ۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ کورونا وباء کے باعث شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، سیاسی اجتماعات کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا شدید خدشہ ہے ، سیاسی جماعتیں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کر رہیں، سیاسی جماعتوں نے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پی پر عملدرآمد ہی نہیں کیا ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Share

About admin

Check Also

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔۔۔لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com