Breaking News
Home / پاکستان / مولانا فضل الرحمان کے گوجرانوالہ میں 30 سے 35 ہزار شاگرد جن کو کیا ذمہ داری سونپ دی گئی ؟ حساس اداروں کی دوڑیں لگوا دینے والی خبر

مولانا فضل الرحمان کے گوجرانوالہ میں 30 سے 35 ہزار شاگرد جن کو کیا ذمہ داری سونپ دی گئی ؟ حساس اداروں کی دوڑیں لگوا دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ گوجرانوالہ میں مولانا فضل الرحمان کے شاگردوں کی تعداد 30 سے 35 ہزار ہے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں

گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ گوجرانوالہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے 3 سے 4 مدارس موجود ہیں، یہاں مولانا فضل الرحمان کے شاگردوں کی تعداد 30 سے 35 ہزار ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان لاہور میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے جس کے بعد ریلی لے کر گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں پہنچیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان کے ڈنڈا بردار مدرسوں کے بچوں پر پی ڈی ایم کے جلسوں کا انحصا ر ہے۔ نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرفوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایسی تحریک چلا رہی ہے جس کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر۔ پی ڈی ایم کے جلسوں کا انحصار مولانا فضل الرحمان کے ڈنڈا بردار مدرسوں کے بچو ں پر ہے جو کہ خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے جلسوں سے حکومت گرتیں نہیں،صرف دباﺅ آتا ہے ۔حکومت کنفیوژن کاشکارنہیں ہے لیکن اپوزیشن ضرورت سے زیادہ محتاط ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان قیادت پرکوئی کرپشن کاالزام نہیں ،پھربھی اپوزیشن کی تحریک غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے۔ جلسے کی اجازت کافیصلہ ڈ پٹی کمشنرزایس اوپیزکے تحت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے ڈنڈابردارمدرسوں کے بچوں پرتحریک کاانحصارخطرناک ہے۔

Share

About admin

Check Also

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com