Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / تمہارا منہ توڑ دونگا! ایس پی CIA کی عُمر شیخ کو ’مکا ‘ مارنے کی کوشش، سی سی پی او لاہور ڈر کے مارے کُرسی کے پیچھے جا چُھپے

تمہارا منہ توڑ دونگا! ایس پی CIA کی عُمر شیخ کو ’مکا ‘ مارنے کی کوشش، سی سی پی او لاہور ڈر کے مارے کُرسی کے پیچھے جا چُھپے

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او کی ایس پی سی آئی اے سے شدید تلخ کلامی ۔ فوری طور پر سیف سٹی کے دفتر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق

تاخیر ہونے پر ایس پی سی آئی اے کی گرفتاری کے اہم احکامات دے دیئے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شیخ کی عاصم افتخار سے شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔سی سی پی او نے انہیں سیف سٹی کے دفتر طلب کیا۔عاصم افتخار دیر سے پہنچے تو عمر شیخ برہم ہو گئے اور ان کی گرفتاری کے احکامات دے دیئے۔دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ خیال بھی ہوا۔ مقامی ٹی وی چینل سٹی 42 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عابد ملہی کیس پر اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او عمر شیخ نے ایس پی سی آئی اے کو فوری سیف سٹی کے دفتر طلب کیا۔ لیٹ ہونے پر ایس پی سی آئی اے کی گرفتاری کے احکامات دے دیے۔ سی سی پی او کے سامنے پیش ہونے پر تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔ سی سی پی او لاہور اور ایس پی سی آئی اے میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ سی سی پی او نے بدتمیزی کی انتہا کی تو ایس پی سی آئی اے کھڑے ہوگئے۔ سی سی پی او نے ایس پی سے کہا کہ تم تاخیر سے آئے ہو گرفتار کرلیں اس کو، اس پر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تمیز سے بات کرو میں کوئی کانسٹیبل نہیں، تمیز سے بات کرو ورنہ مکا مار دوں گا۔ ایس پی سی آئی اے کی مکا مارنے کی دھمکی پر سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ کرسی کے پیچھے چھپ گئے۔گرفتاری کے احکامات پر ایس پی عاصم افتخار کا شدید ردِعمل سامنے آیا۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ سی سی پی او نے عاصم افتخار سے تمام مراعات واپس لینے کے احکامات دیئے۔ عمر شیخ نے ایس پی سول لائنز کو بلا کر اندراج مقدمہ کا استغاثہ لکھ دیا جبکہ افسران کی مداخلت پر استغاثہ پر تاحال کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ ایس پی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کی انٹرنل اکائونٹیبلٹی برانچ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام رسول زاہد نے سی سی پی او عمر شیخ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقات انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج عارف حمید نے اس وقت تحقیقات کا حکم دیا تھا جب گجرپورہ پولیس کے سابق ایس ایچ او سید احمد رضا جعفری نے اس شکایت کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا تھا کہ لاہور پولیس کے حکام ان کی شکایات پر سی سی پی او لاہور کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہے۔

Share

About admin

Check Also

پی ٹی وی میں ڈرامے کیلئے معاہدے پر دستخط لیکن اگلے ہی دن پروڈیوسر نے کہا پہلے میرے ساتھ سونا ہوگا،معروف اداکارہ کے الزامات ، پروڈیوسر کانام بھی بتا دیا

پی ٹی وی میں ڈرامے کیلئے معاہدے پر دستخط لیکن اگلے ہی دن پروڈیوسر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com