Breaking News
Home / City News / عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پانچ سو آدمی گو عمران گو کا نعرہ لگائیں گے تو میں استعفیٰ منہ پر مار کر گھر چلا جاؤں گا، آج یہاں کئی پانچ سو ہزار لوگ کہہ رہے ہیں، گو نیازی گو، خواجہ آصف کے وزیراعظم کیخلاف انتہائی نازیبا الفاظ

عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پانچ سو آدمی گو عمران گو کا نعرہ لگائیں گے تو میں استعفیٰ منہ پر مار کر گھر چلا جاؤں گا، آج یہاں کئی پانچ سو ہزار لوگ کہہ رہے ہیں، گو نیازی گو، خواجہ آصف کے وزیراعظم کیخلاف انتہائی نازیبا الفاظ

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ استعفیٰ نہیں دیگا، عوام کا سیلاب اسلام آباد پہنچ کر اقتدار سے نیچے اتارے گا،عمران خان سلیکٹڈ ہے، دلوں پر حکمرانی کر نے والا وزیر اعظم نوازشریف ہے،نوازشریف کے دور میں آٹا 35

اور چینی 50روپے تھی،آج آٹا 85اور چینی 115روپے

ہے، موجودہ حکمران حاجی نہیں سب سے بڑے کرپٹ ہیں۔ جمعہ کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر احسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم وہ نہیں ہوتا جسے سلیکٹڈ کر کے لوگوں پر بٹھا دیا جائے وزیر اعظم وہ ہوتا ہے جو دلوں پر حکمرانی کرے نوازشریف آج بھی دلوں میں بستا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ہمیں غداری کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2013میں ملک بھر میں بجلی نہیں تھی، مچھر کاٹتے تھے اور لوگ سو نہیں سکتے، نمازی مسجد میں جارہے تھے اور وضو کیلئے پانی نہیں ہوتا تھا، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہا تھا میں اندھیرے ختم کرونگا اور چار سالوں میں اندھیرے ختم کئے، ملک میں اٹھارہ ہزار ووٹ بجلی لگی، ہمارے قائد نے چار سالوں میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی لگا کر اندھیرے ختم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز بم پھٹتا تھا، قوم لاشیں اٹھا کر تھک گئی تھی، نوازشریف نے فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردی ختم کی، پانچ سو ارب روپے آپریشن ضرب عضب اور رد الفسا د کیلئے دیئے اور۔لیگی رہنما خواجہ آصف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پانچ سو آدمی گو عمران گو کا نعرہ لگائیں گے تو میں استعفیٰ منہ پر مار کر گھر چلا جاؤں گا اگر تم میں شرم حیا اور غیرت ہے تو آج یہاں کئی پانچ سو ہزار لوگ آج کہہ رہے ہیں گو نیازی گو۔ اگر تم میں شرم حیا ہے اگر تم میں غیرت
ہے اگر رتی بھر بھی غیرت ہے تو کئی ہزار لوگ گو نیازی گو کہہ رہے ہیں، اس موقع پر خواجہ آصف نے گو نیازی گو کے نعرے لگوائے، خواجہ نے وزیراعظم عمران خان کو بے غیرت کہہ دیا، خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اسے اقتدار سے اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید عمران نیازی کی جعلی حکومت کا متحمل نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں آٹا اور چینی
سستی تھی،جو غریب کو 34روپے کلو آٹا اور 50روپے چینی دیتا تھا وہ چور ہوگیا اور آج غریب کو آٹا 80اور چینی 115روپے کلو دے وہ حاجی نہیں سب سے بڑا کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا نو جوان سینے پر پاکستان کا پرچم لگاتا تھا اور بھارت کی گولی سینے پر کھاتا تھا، بھارتی فوجیوں کے ساتھ وہ پاکستان زندہ باد کہتا تھا، کشمیری شہداء ہم سے سوال کرتے ہیں کہ پاکستان

کے 72سال میں جمہوری حکومت آئی، مارشل لاء آیا، کبھی بھارت کو کشمیر ہڑپ کر نے کی جرات نہیں تھی آج مودی نے کشمیر کو ہڑپ کر کے بھارت کا حصہ بنالیا ہے اس کا جواب عمران نیازی کو دینا ہوگا، اس نے پاکستان کی طاقت کمزور کردی ہے،ہماری مسلح افواج مضبوط ہیں اگر پاکستان کی طاقت میں کمی نہیں ہوئی تو عمران نیازی نے کشمیر پر سودا کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ
مہنگائی سے نجات دلانی ہے، بے روز گاری ختم کر نی ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہے، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو مضبوط وفاق کے ساتھ چلانا ہے تو ہر شہری، دانشور، ہر وکیل، ہر مزدور، ہر کسان، ہر استاد، سر کاری ملازم ہماری موومنٹ کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا وعدہ ہے جونوازشریف نے شروع کیا تھا اسے دوبارہ شروع کرینگے، سی پیک کو دوبارہ شروع

کرینگے اورپاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائینگے۔سابق وزیر دفاع او ر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ 2012میں نوازشریف نے اسی جگہ پر جلسہ کیا تھا، میں سیالکوٹ سے ایک جلوس لیکر آیا اور جلوس نہ پہنچ سکا،وہ ساری سڑکیں نوازشریف کے جانثاروں نے جام کر دی تھیں لیکن آج میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں تین چار گھنٹے جلسے میں پہلے پہنچاؤں تاکہ جس جدوجہد

کا نقطہ اعتراض کررہے ہیں اس میں کوئی غیر حاضری نہ لگ جائے۔ ایک مقدس فریضے کا آغاز کررہے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئی ہیں جس شخص کو ڈھائی سال پہلے مسلط کیا گیا تھا اس کے خاتمے کے دن آگئے، پاکستان جعلی حکومت کامزید متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ پانچ سو آدمی گو عمران گو کہہ دیں تو چلا جاؤنگا

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com