Home / پاکستان / مودی کی روح بول رہی ہے

مودی کی روح بول رہی ہے

نوازشریف کی تقریر سن کر لگا مودی کی روح بول رہی ہے،چودھری پرویزالٰہی

لاہور( آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ نوازشریف کی تقریر سن کر لگا مودی کی روح بول رہی ہے ،جمہوریت کو مضبوط اداروں نے ہی آگے لے کر چلنا ہے،مضبوط ادارے جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ادارے ملک کی اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرتے ہیں،حیران ہوں نواز شریف فوج کیخلاف ایسے بول رہے ہیں جیسے مودی بول رہا ہے،یہ اسی جمہوریت کو کاٹ رہے ہیں جس کے سائے میں انہوں نے بیٹھنا ہے،انہوں نے کہاکہ کان کھول کرسن لیں مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں ،یہ کس جمہوریت کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

عید پر ملازمین کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا

ملازمین کی سُنی گئی، حکومت نے عید کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا۔۔۔۔نیوز ڈیسک، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com