Breaking News
Home / انٹرنیشنل / دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان دریا دِل انسان بن گئے !!! شاندار امدادی پیکیج کا اعلان کر ڈالا

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان دریا دِل انسان بن گئے !!! شاندار امدادی پیکیج کا اعلان کر ڈالا

دبئی(ویب ڈیسک) امارت دبئی نے کورونا وائرس کے منفی معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے اور کاروباروں کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب درہم (40 کروڑ 80لاکھ ڈالر) کے نئے مالیاتی پیکج کی منظوری دی ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اس پیکج کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’یہ کووِڈ-19 کی وًبا کے ردعمل میں تیسرا پیکج ہے۔ اس کو ملا کر مجموعی طور پر چھے ارب 30 کروڑ درہم صرف کیے جائیں گے۔شیخ حمدان نے اس مالیاتی پیکج سے مستفید ہونے والوں کی فہرست بھی جاری کی ہے،ان میں تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ ’’ہم نے جرمانوں کی تنسیخ کا فیصلہ کیا ہے اور نجی سکولوں کو آیندہ دسمبر کے آخر تک تجارتی اور تعلیمی لائسنسوں کے اجراء اور تجدید کے لیے فیس میں استثنا دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Share

About admin

Check Also

معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! علی محمد خان نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com