Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / دانت اور آنکھوں کے لئے مفید

دانت اور آنکھوں کے لئے مفید

ٹماٹر: دل، دانت اور آنکھوں کے لئے مفید

ٹماٹر کے فائدے کم نہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو آنکھوں، دل، ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کیلئے مفید ہے، اسی لئے کئی ممالک میں ٹماٹروں کا شربت بھی مقبول ہے۔کہتے ہیں کہ ٹماٹر کھانے سے گردے خراب ہو جاتے ہیں، پتھری پیدا ہو جاتی ہے جو جینا دشوار کر دیتی ہے۔ یہ سچ ہے کہ ٹماٹر بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے گردے میں پتھری پیدا ہونے کا اندیشہ ہے لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی سے کوئی بھی بیماری لاحق ہو سکتی ہے، اسی لئے متوازن خوراک کھانا ضروری ہے۔اس نے سائنسدانوں کو کافی کنفیوز کئے رکھا۔ کچھ اسے سبزیوں میں شمار کرتے تھے تو کچھ کے نزدیک یہ ایک پھل تھا۔ 10 مئی 1893ء کو امریکی سپریم کورٹ نے یہ معاملہ حل کرتے ہوئے اسے سبزیوں میں شامل کر دیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے حکم میں لکھا کہ پھل الگ سے بھی کھائے جا سکتے ہیں لیکن سبزیاں لنچ یا ڈنر کے ساتھ سلاد کی صورت میں، سوپ سے پہلے یا بعد میں پیش کی جاتی ہیں۔ پھل کھانے کے بغیر بھی مہمانوں کو پیش کئے جا سکتے ہیں لیکن ٹماٹر مہمان نوازی میں شامل نہیں ہیں لہٰذا یہ سبزی ہے۔ٹماٹر دنیا کے اکثر ممالک میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ زمانہ قدیم میں سپین اور میکسیکو میں ٹماٹر کثرت سے کاشت کئے جاتے تھے۔ ازطینی باشندے اسے دوسرے ممالک میں لے گئے۔ ہسپانیہ نے اپنی فتوحات کے ساتھ اسے 16ویں صدی میں یورپ میں عام کیا۔ ٹماٹر کا لفظ بھی انگریزی اور ہسپانوی زبانوں کے دو لفظوں کے ملاپ سے بنا ہے۔

Share

About admin

Check Also

افغان شوہر کا بیوی پر انوکھا الزام

(این این ایس نیوز ) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے پشتون زرغون شہر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com