Breaking News
Home / اہم خبریں / کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بلاول بھٹو نے گرفتارکرایا؟۔۔ ایک خبر جس نے اپوزیشن اتحاد کے پرخچے اڑا کر رکھ دئیے

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بلاول بھٹو نے گرفتارکرایا؟۔۔ ایک خبر جس نے اپوزیشن اتحاد کے پرخچے اڑا کر رکھ دئیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے

دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس ان کے کمرے میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو وہ سو رہی تھیں۔ پولیس حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ، جب کہ نوازشریف کے داماد محمد صفدر اعوان کو مزار قائد پر نعرے لگانے پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنان نامزد ہیں۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ سندھ پولیس آپ کے اتحادی بلاول بھٹو کے کنٹرول میں ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری پر شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نوا صاحبہ یا تو آپ نے اپنے شوہر کو پبلسٹی کیلئے گرفتار کرایا ہے یا پھر آپ اور پیپلز پارٹی

ابھی بھی ایک دوسرے کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہری وقاص کی مدعیت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 200 افراد کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج صبح سندھ پولیس نے کراچی کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے سیاسی نعرے لگوادیئے۔اتوارکوپی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن(ر)صفدر نے مقدس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے۔ اس موقع پرمیڈیا سے غیرسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے۔عمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کرہمارے دل گھبرارہے ہیں، عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کوعزت دلانے تک جاری رہے گی ، ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا ، کراچی کے عوام نے عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔قائد اعظم کے مزار پر حاضری کے وقت جذباتی ہوگئی تھی ۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

چوہدری نثار علی خان بیٹے سمیت کہاں پہنچ گئے ؟ ہلچل مچ گئی

چوہدری نثار علی خان بیٹے سمیت کہاں پہنچ گئے ؟ ہلچل مچ گئی جھنگ (ڈیجیٹل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com