Home / City News / نہ شرم نہ حیا : چھ روز سے ڈی چوک میں پاکستان کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کا دھرنا جاری ۔۔۔کوئی حکومتی عہدیدار بات سننے بھی نہ آیا

نہ شرم نہ حیا : چھ روز سے ڈی چوک میں پاکستان کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کا دھرنا جاری ۔۔۔کوئی حکومتی عہدیدار بات سننے بھی نہ آیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آج پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کردیا اور ان کا پولیس سے آمنا سامنا بھی ہوا ۔اسلام آباد میں ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔ پولیس نے دھرنے کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینر

اور خاردار تاروں سے سیل کردیے ہیں۔پولیس نے مزید لیڈی ہیلتھ ورکرز آنے سے روکنے کی کوشش کی تو ہیلتھ ورکرز غصے میں آگئیں اور ان کے پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور ہیلتھ ورکرز نے پولیس کی سیفٹی کٹس کو کھینچ کر پھینک دیا۔اس دوران دھکا لگنے سے ایک ورکر زخمی ہوگئی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس پر ڈی چوک جانے سے روکنے کا الزام لگایا۔ دھرنے کے باعث اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کےلیے ایک اور ڈیڈ لائن دیتے ہوئے آج پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر لیڈی ہیلتھ ورکر رخسانہ انور کا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی رکاوٹ ہمیں روک نہیں سکتی۔

Share

About admin

Check Also

اب چوری اورگمشدہ فون 24 گھنٹے میں ۔۔۔!!! پی ٹی اے کا نیا نظام نافذ

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com