Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ناراض بیوی کو منانے کیلئے 25 لاکھ روپے گنوا بیٹھا

ناراض بیوی کو منانے کیلئے 25 لاکھ روپے گنوا بیٹھا

فیصل آباد ، شوہر ناراض بیوی کو منانے کیلئے 25 لاکھ روپے گنوا بیٹھا

باپ بیٹوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد پر مشتمل جع-لی عاملوں کے فر-اڈ گروہ نے سوا 8 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات ہتھیالیے
فیصل آباد( 19 اکتوبر2020ء) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شوہر کو ناراض بیوی کو منانے کے لیے کالے جا-دو کا سہارا لینا مہنگا پڑگیا ، 25 لاکھ مالیت کا مبینہ فر-اڈ ہوگیا ، باپ بیٹوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد پر مشتمل گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق ناراض بیوی کو منانے کے لیے کالا جا-دو کرانے والے متاثرہ شہری نے جع-لی عامل گروہ کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ، جس میں محسن شہزاد نامی شہری کی طرف سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھنے کے بعد ایک عامل سے رابطہ کیا ، جعل ساز گروہ نے کالے جا-دو کے ماہر عامل ہونے کا دعویٰ کیا ، اور اس سے اس کی ناراض بیوی کو منانے کے لیے کیے جانے والے عمل کے بدلے اس سے سوا 8 لاکھ روپے نقد لیے ، جہاں ملز-مان نے 3 لاکھ 75 ہزار آن لائن، 5 لاکھ نقدی اور زیورات خود وصول کیے ، اس کے ساتھ ساتھ ملز-مان نے 15 تولے زیورات بھی بٹور لیے۔
پولیس کی طرف سے تھانہ ڈجکوٹ میں فر-اڈ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے باپ بیٹوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ دوسری طرف ڈیرہ غازی خان میں ج-علی عامل نے جن نکالنے کے نام پر تشدد کرکے 12 سالہ لڑکے کو مار ڈالا، پولیس نے ج-علی پیر کو گرفتار کرلیا ، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق کے مطابق دراہمہ کے علاقے میں ج-علی پیر اعجاز حسین کی جانب سے 12 سالہ لڑکے کاشف کو تشدد کرکے ق-تل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر وہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچیاور فوری طور پر ج-علی پیر کو گرفتار کرلیا ، بچے کے لواحقین نے بتایا کہ کاشف کی طبیعت خراب رہتی تھی وہ دم کرانے پیر کے پاس گئے تو اس نے کہا کہ لڑکے پر جنات کا اثر ہے اور اس بہانے کاشف کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ د-م توڑ گیا ،پولیس کے مطابق کاشف کی می-ت ٹیچنگ ہسپتال پوسٹ مار-ٹم کرنے کیلئے منتقل کردی گئی ہے جبکہ لواحقین کی درخواست پر ق-تل کا مقدمہ پوسٹ مار-ٹم رپورٹ کے بعد درج کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

’یہ لڑکی اپنے والد کی کافی میں اپنے دودھ کے چند قطرے ڈال کر کیا کرتی ہے؟۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مائیں بچوں کو تو اپنا دودھ پلاتی ہیں اور یقینا بچوں کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com