Breaking News
Home / کھیل / بھارت نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا۔۔۔۔زمبابوین کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ کو پاکستان میں انٹری سے کیوں روک دیا؟کرکٹ شائقین کےلئے ناقابل یقین خبر

بھارت نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا۔۔۔۔زمبابوین کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ کو پاکستان میں انٹری سے کیوں روک دیا؟کرکٹ شائقین کےلئے ناقابل یقین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر بھارت کا جل کر برا حال ہے اس لئے اس نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان

پہنچ گئی ہے۔مہمان ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جنہیں سخت حفاظت میں ہوٹل لے جایا گیا جو اپنے دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ بھارت کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال ایک آنکھ نہیں بھا رہی اور بھارتی ہائی کمیشن نے ایک مرتبہ پھر افسوسناک روئیے کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم کے بھارتی کوچ لعل چندر راجپوت کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹیم کے کوچ کی دورے سے دستبرداری کے حوالے سے بھی آگاہ بھی کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لعل چندر راجپوت کو پاکستان کا ویزہ جاری کیا گیا تھا تاہم وہ اس کے باوجود ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہو گا جس کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں پہلا میچ 7 نومبر، دوسرا 8 نومبر اور تیسرا میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا۔بھارت نے پاکستان کو کبھی قبول نہیں کیا اس لئے وہ ہر سطح پر چاہتا ہے کہ پاکستان تنہا رہ جائے ،عالمی سطح پر بھی اس کی یہی کوشش ہوتی ہے،میچز کے معاملے میں بھارت نے ہمیشہ کچھ انوکھا کام ہی کیا ہے ،اس بار بھی بھارت نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لعل چندر راجپوت کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی فاسٹ باؤ لر کا شعیب اختر سے 15 کلومیٹر زیادہ تیز یعنی 115 میل فی گھنٹہ گیند کروانے کا انکشاف ۔۔۔۔ پوری دنیا ہل کر رہ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرکٹ کی جانب سے ٹھکرائے گئے چند نادر ہیروں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com