Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: ناکے پر رانا ثنا ء للہ نے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچل دیا ، مقدمہ درج ، (ن) لیگ کے لیے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی

بریکنگ نیوز: ناکے پر رانا ثنا ء للہ نے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچل دیا ، مقدمہ درج ، (ن) لیگ کے لیے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی گاڑی کے پولیس ناکے پر نہ رکنے اور پولیس اہلکار کو دھکیل کر آگے لے جانے پر ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے کے روز لیگی رہنما جب سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر پر پریس کانفرنس کرنے کے بعد جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے ۔

تو راستے میں ناکے پر پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق سب انسپکٹر اصغر حسین نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی ،اصغر حسین کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر اور مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے سفید رنگ کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں عوام کے سامنے پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی آگے بڑھی ہے۔مدعی مقدمہ سب انسپکٹر اصغر حسین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گاڑی میں موجود لیگی رہنماؤں نے اراداتاً اسے گاڑی کے نیچے کچلنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا۔اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کی موجودہ صورت حال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کچھ دیر میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔دریں اثناء سندھ پولیس کے آئی جی سمیت ڈی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرائی جبکہ اسیپشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دے دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔
آئی جی،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیزکےبعدایس ایس پیزبھی چھٹی پرجانےلگے۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com