Breaking News
Home / شوبز / شوبز نگری سے تازہ ترین : نامور اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی ، کسے جیون ساتھی بنا لیا ؟ جانیے

شوبز نگری سے تازہ ترین : نامور اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی ، کسے جیون ساتھی بنا لیا ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک اور جوڑی نے خاموشی سے شادی کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا ہے۔ معروف گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے

وائرل ہو گئی، گزشتہ کئی ماہ سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیںکہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کرنے والے ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ لیکن اب اچانک دونوں شخصیات کی شادی کی خبر سامنے آئی۔ جس کی تصدیق انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ایک تصویر سے ہوتی ہے جس میں ثنا جاوید عمیر جسوال کا ہاتھ تھامے بیٹھی ہوئی ہیں۔عمیر جسوال نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور دونوں نے اپنے کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا ہے۔ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویر کو دیکھنے کے بعد یہی لگتا ہے کہ دونوں نے نکاح کر لیا ہے۔چند ماہ قبل گلوکار عمیر جسوال کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ثنا جاوید نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جب کہ گلوکار عمیر جسوال نے کوک اسٹوڈیو کے گانے ’سمی میری وار‘ سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔0دینو کی دلہنیاں، رومیو ہیر اور خانی جیسے ڈراموں میں ثناء جاوید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو۔شائستہ لودھی اور ارمینہ خان نے بھی ثناء جاوید اور عمیر جسوال کو خوشی کے موقع پر شادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو -شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com