Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / نئے پاکستان کی جنرل رانیاں: حریم شاہ اور صندل خٹک کی شامت آگئی ۔۔۔عدالت سے بڑا حکم جاری

نئے پاکستان کی جنرل رانیاں: حریم شاہ اور صندل خٹک کی شامت آگئی ۔۔۔عدالت سے بڑا حکم جاری

لاہور (ویب ڈیسک) سیشن عدالت نے ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلا کو بحث کا آخری موقع دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے

حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود تھانہ نصیر آباد پولیس نے دونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور دونوں ٹک ٹاک سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔سیشن کورٹ اس سے قبل دونوں ٹک ٹاک سٹارز کے خلاف جنوری میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے چکی ہے ۔ اس سے قبل ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک بڑی مشکل میں پھنس گئیں، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نے متعلقہ تھانے کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور دونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Share

About admin

Check Also

افغان شوہر کا بیوی پر انوکھا الزام

(این این ایس نیوز ) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے پشتون زرغون شہر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com