Breaking News
Home / کھیل / کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ :سرفراز احمد کو کپتان بنا دیا گیا

کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ :سرفراز احمد کو کپتان بنا دیا گیا

ووسٹر (ویب ڈیسک ) انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا انٹرا سکواڈ 2 روز پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا جس میں گرین ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ وائٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ووسٹر میں موجود قومی ٹیسٹ سکواڈ کے درمیان 2 روزہ

انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہو گا اور دونوں دن 90,90 اوورز کھیلے جائیں گے۔میچ کیلئے دو ٹیمیں گرین ٹیم اور وائٹ ٹیم بنائی گئی ہیں، گرین ٹیم کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ وائٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے۔ گرین ٹیم کے کپتان تو اظہر علی ہیں مگر دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ وائٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

Share

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون !سابق کرکٹر جاوید میانداد کے گھر صف ماتم بچھ گئی

انا للہ واناالیہ راجعون !سابق کرکٹر جاوید میانداد کے گھر صف ماتم بچھ گئی کراچی(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com