Breaking News
Home / انٹرنیشنل / پاکستان اور پاک فوج کو بدنام کرنے والے انڈین میڈیا کا اصل چہرہ بے نقاب ۔۔۔۔ خود بھارتی صحافی نے اپنی برادری کے پول کھول دیے

پاکستان اور پاک فوج کو بدنام کرنے والے انڈین میڈیا کا اصل چہرہ بے نقاب ۔۔۔۔ خود بھارتی صحافی نے اپنی برادری کے پول کھول دیے

لاہور(ویب ڈیسک) فیک نیوز پوری دنیا میں بنائی جاتی ہیں تاہم بھارت میں اس کا رحجان سب سے زیادہ نظر آرہا ہے۔بھارت کے بڑے بڑے میڈیا ہائوسز عوام تک درست معلومات پہنچانے کی پاکستان مخالفت میں جعلی خبریں گڑھ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا ہاؤسز کے اس اقدام کی جہاں پاکستان کی طرف سے مذمت کی

گئی ہے وہیں خود کئی سینئربھارتی صحافی اورتجزیہ کار بھی گمراہ کُن اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے اس عمل کو ناپسندیدگی کی نظرسے دیکھتے ہوئے اسے صحافتی اصولوں کے منافی قراردیا ہے۔بھارتی شہرامرتسرسے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی سریندرکھوچر کہتے ہیں یہ بدقسمتی ہے کہ آج بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز بغیرتصدیق کے ایسی خبریں نشرکرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یا پھران خبروں کوسیاق وسباق سے ہٹا کرچلایاجاتا ہے۔انہوں نے کہا دو روز قبل جس طرح بھارتی میڈیا پر پاکستان میں بدامنی کی خبریں چلائی گئیں وہ صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑاتی ہوئی نظرآئیں۔ بدقسمتی سے کچھ میڈیا ہاؤسزایسے ہیں جو انڈیا اورپاکستان کے تعلقات بہترنہیں ہونے دیناچاہتے اور پاکستان کے خلاف کراچی میں اندرونی لڑائی جیسی جعلی خبریں چلاتے ہیں۔ سریندکھوچر کہتے ہیں کہ انڈیا میں ان کے ادارے ’اجیت‘ سمیت کئی میڈیا ہاؤسزایسے ہیں جنہوں نے یہ جعلی خبر نہیں چلائی۔ایک اوربھارتی صحافی اوربی بی سی ہندی سے منسلک رویندرسنگھ روبن نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا فیک نیوز اس وقت پاکستان اورانڈیا کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان اورانڈیا میں یہ رحجان بڑھ رہا ہے۔انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ سی این این کوپسند نہیں کرتے وہ سمجھتے ہیں کہ سی این این ان کے خلاف خبریں دیتا ہے۔ اسی طرح کئی میڈیا ہاؤسز ایسے ہیں جو حکومتوں کے مفادات کے لئے کام کرتے ہیں حالانکہ صحافی کا کام عوام تک درست اورحقائق پرمبنی معلومات پہنچانا ہے۔ عوام ان خبروں سے جوبھی مطلب اخذکریں یہ ان کی مرضی ہے۔سوشل میڈیا پربھی کئی بھارتی دانشوروں اورتجزیہ کاروں نے بھارتی میڈیا پرپاکستان مخالف چلنے والی خبروں کو مضحکہ خیزقراردیا ہے اوراس بات پرحیرت کا اظہار بھی کیا ہے کہ پاکستان بارے اطلاع صرف انڈیا کے چند میڈیا ہاؤسزکوہی مل سکی ہے، یہی وجہ ہے کہ جعلی خبروں کی وجہ سے آج الیکٹرانک اورسوشل میڈیا اپنی ساکھ کھورہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

بالی ووڈ سٹار عرمر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے فٹنس کوچ سے عشق لڑا لیا، مداح بھی سکتے میں

بالی ووڈ سٹار عرمر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے فٹنس کوچ سے عشق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com