Breaking News
Home / موسم / بھول جائیں بارشوں کو۔۔ملک میں کتنے عرصے تک بارشیں نہیں ہوں گی،ایسی پیش گوئی جس سے عوام کے چہرے لٹک گئے

بھول جائیں بارشوں کو۔۔ملک میں کتنے عرصے تک بارشیں نہیں ہوں گی،ایسی پیش گوئی جس سے عوام کے چہرے لٹک گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں رات کے وقت سرد ہونے لگا، نومبر میں بھی موسم خشک اور بارش نہ ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے رواں سال اسموگ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، وسطی اور جنوبی علاقوں میں

دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا، شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے 2سے 3ہفتوں کے دوران موسم خشک رہنے اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی آزاد کشمیر کے علاقہ لہیہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، قلات منفی03 اور سکردو میں01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ڈائریکٹ میٹ ڈاکٹر خالد ملک کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں ابھی موسم ایسا ہی رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے رواں سال اسموگ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے،اسموگ کے باعث لاہور، فیصل آباد زیادہ متاثرہ ہو سکتے ہیں، جس کے باعث سانس لینے میں دشواتی اور حد نظر بھی کم ہو جاتی ہے۔ نومبر میں بھی موسم خشک اور بارش نہ ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے رواں سال اسموگ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے آنے والے 2سے 3ہفتوں کے دوران موسم خشک رہنے اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

Share

About admin

Check Also

گرج چمک کیساتھ بارش ۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان روزہ داروں کو بڑی خوشخبری سنادی

گرج چمک کیساتھ بارش ۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان روزہ داروں کو بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com