Home / اہم خبریں / کیپٹن (ر) صفدر کا ’کورٹ مارشل ‘ہونے کا امکان

کیپٹن (ر) صفدر کا ’کورٹ مارشل ‘ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  کیپٹن (ر) صفدر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اب جو سیاسی صورتحال چل رہی ہے اس میں ابھی واضح ہے کہ پانچ سال بعد کیا ہونے والا ہے۔نیب نے 11 ریفرنس دائر کر دئیے ہیں، جس میں نواز شریف سمیت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کے نام شامل ہیں،ان میں سرکاری افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے کہ کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔اداروں میں لڑائی بڑھتی جا رہی ہیں، پہلے اس بات پر توجہ ہوتی تھی کہ نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے یا نہیں۔ نواز شریف اپنی تقریر میں کیا کہیں گے لیکن اب وہ ساری توجہ کراچی والے واقعے پر چلی گئی ہے۔کیپٹن (ر) صفدر والا واقعہ پتہ نہیں کس کے لیے اچھا ہے اور کس کے لیے برا لیکن مجھے اس میں بچتا ہوا کوئی نظر نہیں آ رہا۔مزار قائد پر جس طرح کی زبان استعمال کی گئی اس کی سب نے ہی مذمت کرنی تھی لیکن اس معاملے کو اس طرح سے بنا دیا گیا کہ ولن ہیرو بن گیا،آئی جی صاحب ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اگر جوڈیشل انکوائری کی گئی تو پھر اس میں کوئی بھی نہیں بچے گا خاص طور پر کیپٹن صفدر کو مشکل ہو گی کیونکہ جوڈیشل انکوائری میں نعروں کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر ملٹری کا قانون لگے گا جس کے تحت کیپٹن (ر) صفدر کے کورٹ مارشل کا بھی امکان ہےجب کہ آئی جی پنجاب اور پولیس افسران کو بھی مشکل کا سامنا ہوگا،واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو ن لیگ کی قیادت نے مزار قائد پر حاضری دی تھی۔اس دوران کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نعرے بازی کی گئی تھی۔بعدازاں انہیں ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔اس کے بعد ایک تاثر دیا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پولیس نے رینجرز کے دباؤ پر کی۔جس کے بعد سندھ کے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی جی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست کی تھی۔

Share

About admin

Check Also

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔۔۔لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com