Breaking News
Home / شوبز / کورونا وار کر گیا : ہریتک روشن کے گھر سے افسوسناک اطلاعات

کورونا وار کر گیا : ہریتک روشن کے گھر سے افسوسناک اطلاعات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کیسز کے حوالے سے بھارت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جس کے باعث بھارت امریکا کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ بھارت میں اس وبا سے 77 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس نے بالی ووڈ کو بھی اپنے لپیٹ میں لیے رکھا تاہم متعدد شخصیات کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں، بھارتی اداکار ہریتک روشن کی ماں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔ ایک انٹریو میں ہریھتک روشن کی والدہ پنکی روشن کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی لیکن میرے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میری یوگا اور ایکسرسائز کی وجہ سے یہ وائرس کنٹرول میں رہا اور علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم یہ وائرس 15 روز تک مجھ میں رہا، میں ایک بار پھر ٹیسٹ کروانے جاؤں گی اور امید ہے وہ منفی آئے گا۔اس وبا سے اب تک لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے علاوہ، ارجن کپور، ملائیکا اروڑا، جینیلیا ڈی سوزا، باہو بلی کی اداکارہ تمنا بھاٹیا، آفتاب شیوداسانی متاثر ہوچکے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار ہریتھک روشن کی والدہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں جس کے بعد روشن فیملی کے تمام ممبران نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ راکیش روشن اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں رہائش پذیر ہیں جب کہ ہریتھک روشن جوہو والے گھر میں شفٹ ہوگئے ہیں اور ان کے دونوں بچے ان کی والدہ سوزین خان کے ساتھ الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو -شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com