Breaking News
Home / اہم خبریں / اس معصوم کا کیا قصور تھا۔۔۔۔

اس معصوم کا کیا قصور تھا۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم عابدملہی کی بیٹی چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی تحویل میں ہے۔والدہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے بیٹی عروج فاطمہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ڈیڑھ مہینے سے بیٹی کی شکل دیکھنے کو ترس گئی ہوں۔

نجی نیوز چینل سٹی 42 کے مطابق سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد پورا خاندان تو آزاد ہو گیا مگر اسکی بیوی آج بھی اپنی پانچ سالہ بیٹی عروج فاطمہ سے جدا ہے ۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں ہے۔ بشری متعدد بار چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفتر میں گئی ہے مگر ماں کو بیٹی سے ملنا تو درکنار دروازے سے داخل نہیں ہونے دیا۔ دوسری جانب مریم نواز کل کے جلسے میں شرکت کےلئے کوئٹہ پہنچ گئی ہیں کہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کےلئے کوئٹہ پہنچ چکی ہیں۔ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مریم نوا زنے طیارے میں اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا۔ کوئٹہ پہنچنے پر کارکنوں نے مریم کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ مریم نواز نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کی۔اس دوران مریم نواز ن لیگ میں شامل ہونے والے جعفر خان مندوخیل کے گھر پہنچیں جہاں انہیں روایتی علاقائی لباس کا تحفہ دیا گیا اور چادر پہنائی گئی۔خیال رہے کہ جعفر خان مندوخیل نے ق لیگ چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے  

Share

About admin

Check Also

مریضوں کو کرونا ویکسین لگانے کے بجائے کتے کاٹے کی ویکسین لگا دی گئی ، جانتے ہیں پھر مریضوں کا کیا بنا؟

بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تین خواتین کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com