Breaking News
Home / شوبز / مہیش بھٹ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے : نامور فلمساز کے بھتیجے کی بیوی کے شرمناک الزامات

مہیش بھٹ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے : نامور فلمساز کے بھتیجے کی بیوی کے شرمناک الزامات

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سنگین الزامات کی زد میں آئے بھارت کے تجربہ کار فلمساز مہیش بھٹ نے 29 سالہ اداکارہ لووینا لودھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔وِشیش فلمز کے سوشل میڈیا پیج پر مہیش بھٹ کی قانونی ٹیم نے بیان جاری کیا، جس میں لووینا لودھ کے سنگین الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

قانونی ٹیم نے اپنے موکل مہیش بھٹ کے خلاف لووینا لودھ کے شرمناک و سنگین الزامات کو مسترد کردیا اور اداکارہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔قانونی ٹیم نے لووینا لودھ کی جمعہ کے روز انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تقریباً 2 منٹ کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کے الزامات نہ صرف جھوٹے اور ہتک آمیز ہیں بلکہ اس کے سنگین قانونی نتائج بھی ہیں، ہمارے موکل مشورے کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے‘۔گزشتہ روز لووینا لودھ نے مہیش بھٹ پر کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے اور انہیں بالی ووڈ کا سب سے ’بڑا ڈان‘ قرار دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں مہیش بھٹ کے بھتیجے سُمت سبھروال کی بیوی ہوں، میں نے شوہر سے طلاق کی درخواست دے رکھی ہے۔لووینا لودھ نے طلاق لینے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا شوہر کئی اداکاروں کو سپلائیاں کرتا ہے، سُمت سبھروال کی تمام حرکتوں سے مہیش بھٹ بخوبی واقف ہیں۔اداکارہ نے مہیش بھٹ کو فلم نگری کا سب سے ’بڑا ڈان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ کا پورا سسٹم چلاتا ہے، اگر آپ اس کے قوانین پر عمل نہیں کرتے تو یہ آپ کی زندگی مشکل بنادیتا ہے، اور کام سے نکلواکر کئی زندگیاں برباد کرچکا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ جب سے میں نے مہیش بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے تب سے وہ مجھے سنگین نتائج کی وارننگزدے رہا ہے اور میرے گھر میں داخل ہونے اور مجھے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔لووینا لودھ نے اپنے یا اپنی فیملی کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے پر مہیش بھٹ، مکیش بھٹ سُمت سبھروال، ساحل سہگل اور کم کم سہگل کو قرار دیا۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو -شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com