Home / پاکستان / اسٹیبلشمنٹ نے طےکر لیا ہے کہ ۔۔۔ چوہدری نثار کا تذکرہ کرکے ہارون الرشید نے آج کی سب سے بڑی سیاسی خبر بریک کر دی

اسٹیبلشمنٹ نے طےکر لیا ہے کہ ۔۔۔ چوہدری نثار کا تذکرہ کرکے ہارون الرشید نے آج کی سب سے بڑی سیاسی خبر بریک کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف و نامور سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست الجھاؤ کی طرف جا رہی ہے ،کوئٹہ کا جلسہ تو بڑا ہوگا مگر یہ کسی منزل تک پہنچتے نظر نہیں آئے۔ اسٹیبلشمنٹ نے طے کرلیا ہے اور واضح پیغام ہے کہ شریف خاندان تو اقتدار میں نہیں آ سکتا۔ پروگرام مقابل میں

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خلق خدا نے اب2 چیز وں کو ماننا شروع کردیا ہے ،ایک یہ کہ نوازشریف سکیورٹی رسک ہے ،دوسری یہ بات کلیئر ہوچکی کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم بنانے کیلئے جو سرتوڑ کوشش کی ،اس کا ایک مقصد ہے ، نوازشریف تو اب واپس آئے گا ہی نہیں،وہ مقصد مریم کو وزیر اعظم اور مرکزی لیڈر بناناہے ۔ گلگت بلتستان الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کوئی مداخلت نہیں کرے گی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا سخت مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا ایک دلچسپ خبر یہ ہے کہ چودھری نثار میدان میں آسکتے ہیں ،اگر فوج کیخلاف گفتگو جاری رہی اور ممکن ہے کہ وہ کچھ انکشافات بھی کریں،اگر وہ آئے تو بڑارول پلے کرسکتے ہیں،ان کی بات بھی سنی جاتی ہے ۔سرکاری افسران بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ عجیب معاملہ ہے ،ایک قابل اعتماد سورس نے بتایا ہے کہ 33گاڑیاں ہیں مگر مرسیڈیز نہیں ہیں بلکہ بی ایم ڈبلیو ہیں۔ دوسری جانب لاہور کی اورنج ٹرین کا منصوبہ مکمل ہو گیاہے جس کا آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار افتتاح بھی کر دیا ہے لیکن اس سے پہلے ہی ن لیگ کے سینئر رہنما سعد رفیق اور دیگر شخصیات پہنچیں اور افتتاح کر ڈالا تاہم اب اس معاملے پر صحافی رضوان رضی بھی بول پڑے ہیں اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رضوان رضی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک سال سے کچھ زائد ماہ ہوتے ہیں کہ عرض کیا تھا کہ جب تک پشاور کی بی آر ٹی نہیں چل جاتی تب تک لاہور کی اورنج ٹرین، مکمل ہو جانے کے باوجود، نہیں چلنے دی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت کو اب تک کا بڑا اور ۔۔فیصلہ کن جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com