Breaking News
Home / City News / اہلیان لاہور کانوں کو ہاتھ لگانے لگے

اہلیان لاہور کانوں کو ہاتھ لگانے لگے

لاہور(ویب ڈیسک)غالب مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک خاتون کی بوری بند باڈی ملنے کا معمہ حل کر لیا ، 27سالہ خاتون روبینہ ناز کے کیس میں بہنوئی ہی مجرم نکلا۔پو لیس کے مطابق چند روز قبل جان سے محروم کی جانے والی روبینہ ناز کے ملزم سرفراز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سرفراز احمد کے اپنی سالی روبینہ ناز کیساتھ گذشتہ 15سال سے مراسم تھے ، روبینہ نازاپنے بہنوئی سرفرازکیساتھ نکاح کرنا چاہتی تھی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پرملزم سرفراز احمد نے چند روز قبل اپنے ساتھی جاوید مسیح کیساتھ مل کر روبینہ نازکو زندگی سے محروم کر دیا اور اسکی باڈی کو بیڈشیٹ میں لپیٹ کرکر ظفر علی گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دس سیکٹر میں مثبت کیسز آنے پر گلیوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔سیکٹر ایف الیون تھری میں سٹریٹ 46، سیکٹر 2 میں سٹریٹ 23، سیکٹر آئی ایٹ 2 میں سٹریٹ 58 اور سیکٹر تھری میں سٹریٹ 57 جب کہ سیکٹر آئی ایٹ 4 میں سٹریٹ نمبر 91 اور سیکٹر 4 میں سٹریٹ 91 کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میڈیا ٹاؤن بلاک ڈی میں کیس مثبت آنے پر سٹریٹ نمبر 10 جب کہ سیکٹر جی الیون 2 میں سٹریٹ 33 اور جی سکس 2 میں سٹریٹ 35 کو سیل کیا جا رہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com