لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاؤں پکڑ کر این آر او مانگا ،جس میں ناکامی کے بعد یہ بیانیہ اپنایا۔
جی این این کے پروگرام ” کلیش ” میں وفاقی وزیر
موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جو اس وقت ملک چھوڑ کربھاگے ہوئے ہیں اورباہر بیٹھ کر اداروں پر تنقید کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومتی گورننس ، کارکردگی ا ور ڈیلیوری پر بات ہونی چاہیئے، لیکن پی ڈی ایم والوں کو اردو زبان اچھی نہیں ہے،بلوچستان کو آزاد ہونا چاہیئے جیسا بیانیہ آرہا ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ انڈیا میں پاکستانی اپوزیشن کے بیانیے پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں،نواز شریف کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، نواز شریف نے پاؤں پکڑ کر این آر او مانگا اور کرپشن کیسز ختم کرنے کا کہا ، جس میں ناکامی کے بعد اداروں پر ہرزاہ سرائی شروع کردی۔