Home / اہم خبریں / دوبارہ چھٹیاں۔۔۔بچوں کی توموجیں ہوگئیں

دوبارہ چھٹیاں۔۔۔بچوں کی توموجیں ہوگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء پھیلی ہے کاروبار سمیت دیگر امور بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں سکولوں کی بندش کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے پاکستان میں جب کورونا کم ہوا تو سکول کھول دئیے گئے تھے مگر اب ایک بار پھر سکولوں کی بندش کی خبر سامنے آ گئی ہے۔

لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت کے ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کو شہر کے سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ گروپ نے سے شہر میں فضائی آلودگی کا تناسب 300سے زائد ہونے کی صورت میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔پی ڈی ایم اے میں بنائے گئے ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کو آگاہ کردیا لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں فضائی آلودگی کاتناسب بڑھتا جارہا ہے۔ ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نےسموگ سے شہرمیں فضائی آلودگی کا تناسب 300سے تجاوز کرنے پر تعلیمی ادارے بند کرنے کا کہا ہے۔۔ ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کویہ تجویز بھی دی ہے کہ شہرمیں بازار 7بجے کے بعد بند کردئیے جائیں۔ شہر میں شادی ہالز بھی 9بجے کے بعد بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز میں سموگ سے فضائی آلودگی کے تناسب کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت کے ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کو شہر کے سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ گروپ نے سے شہر میں فضائی آلودگی کا تناسب تین سے زائد ہونے کی صورت میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا کہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

سعودی عرب جانے کے خواہشمند یہ خبر ضرور پڑھ لیں

سعودی عرب جانے کے خواہشمند یہ خبر ضرور پڑھ لیں، پھر نہ کہنا خبر نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com