Breaking News
Home / اہم خبریں / میاں صاحب ! آپ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن یہ کام کر کے میں فوج کو بدنام نہیں کر سکتا ۔۔۔!!!نوازشریف کی وہ بات جسے آرمی چیف نے ماننے سے انکار کردیا، بڑا پول کھول دیا گیا

میاں صاحب ! آپ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن یہ کام کر کے میں فوج کو بدنام نہیں کر سکتا ۔۔۔!!!نوازشریف کی وہ بات جسے آرمی چیف نے ماننے سے انکار کردیا، بڑا پول کھول دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2013 کے الیکشن کے بننے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے آرمی چیف لگایا تھا جو جنرل راحیل شریف کے بعد آرمی چیف کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔ تاہم بعد میں اُن کے ن لیگ کی حکومت کے ساتھ اختلاف پیدا ہو گئے تھے۔

اس پر بات کرتے ہوئے نامور اور معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پانامہ کے معاملے پر نواز شریف کی بات ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی معاملات عدالتوں میں ہی حل کیے جائیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ نواز شریف سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں مگر پانامہ کے معاملے پر عدالتوں کا سامنا کریں۔محمد زبیر کو بھی یہی کہا گیا تھا کہ عدالتی معاملہ عدالتوں میں اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل کریں۔ارشاد بھٹی سے سوال کیا گیا کہ محمد زبیر کہتے ہیں کہ ہم آرمی چیف سے غیر جانبدار ہونے کا تقاضا کر رہے تھے،ان سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ عمران خان کی حکومت کی سپورٹ سے ہاتھ کھینچ لیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف نے یہ بات اپنے دور حکومت میں راحیل شریف کو کہی تھی کہ وہ نیوٹرل ہو جائیں؟ فوج یہ تو نہیں کر سکتی کہ حکومت اسے کچھ کہے اور وہ انکار کر کے غیر جانبدار ہو جائے۔

Share

About admin

Check Also

بچوں کو مزید چھٹیاں دے دی گئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کی وجہ سے تعلیمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com