Breaking News
Home / پاکستان / حُرمت رسولﷺ پر سب کچھ قربان ! پاکستان بھر کے تاجروں کا فرانسیسی اشیاء کے کاروبار کے بائیکاٹ کا اعلان

حُرمت رسولﷺ پر سب کچھ قربان ! پاکستان بھر کے تاجروں کا فرانسیسی اشیاء کے کاروبار کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک ) انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز نے ملک بھر کے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کی خریدو فروخت کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش اور اس پر فرانسیسی صدر کا گستاخانہ بیان نے امت مسلماں

کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو اپنے اپنے ملکوں سے فرانسیسی سفیر کو باہر نکال کر فرانسیسی سفارتخانے بند کردینے چاہئیں۔ خالد پرویز نے بالخصوص امتیاز مال کے دکانداروں کو اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اپنی اپنی دکانوں سے فرانسیسی میک اپ کا سامان، پرفیوم اور دیگر اشیاء ہٹا دیں۔ دوسری جانب فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر سعودی عرب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔سعودی عرب کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان کی مذمت کی گئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی ہر طرح کی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سخت مذمت کرتا ہے‘۔سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی اور ثقافتی آزادی کو باہمی احترام، برداشت اور امن کا علم بردار ہونا چاہیے جو ہر اس عمل کی مخالفت کرے جس سے نفرت، تشدد اور شدت پسندی جنم لیتی ہے اور جو بقائے باہمی کے اقدار کے خلاف ہو۔سعودی عرب نے کہا کہ وہ ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔خیال رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف دنیا بھر میں مسلمان مظاہرے کررہے ہیں۔ ایران نے تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ بنگلا دیش میں آج ایک بڑی ریلی نکالی گئی ہے۔

Share

About admin

Check Also

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com