Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / لاک ڈاؤن میں ایک بے روزگار شخص لکھ پتی کیسے بنا؟ جانیں ایک ایسے شخص کی کہانی جو چند دن میں امیر بن گیا

لاک ڈاؤن میں ایک بے روزگار شخص لکھ پتی کیسے بنا؟ جانیں ایک ایسے شخص کی کہانی جو چند دن میں امیر بن گیا

عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں لاکھوں لوگوں کی صحت متاثر کی وہیں لوگوں کو مالی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا۔ کورونا وائرس کے سبب دنیا کے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ایسے میں بھارتی ریاست

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا ”مہیش کاپسے” محض چند دنوں میں اپنی محنت کے سبب لکھ پتی بن گیا۔ مہیش کے فن کو اس سے قبل کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اب وہ بین الاقوامی طور ایک مشہور آرٹسٹ بن چکا ہے، جب وہ بے روزگار ہوا تو ان کی ماہانہ آمدنی 10 ہزار روپے تھی لیکن ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ 80 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے لگا۔ اورنگ آباد کے رہائشی مہیش لاک ڈاؤن کے دنوں میں اپنی ڈرائنگ کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی پینٹنگز اتنی مشہور ہوئیں کہ بھارتی شوبز ستارے بھی ان کے مداح ہو گئے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار رتیش دیش مکھ نے اپنی تصویر بنانے پر مہیش کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بنائی گئی پینٹنگ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ مہیش ایک ایسے آرٹسٹ ہیں جو کسی پینٹنگ برش کا استعمال کیے بغیر ہاتھ کی انگلیوں کی مہارت سے تصویریں بناتے ہیں۔مہیش کی ویڈیوز رتیش کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور انگلش اسٹار کیون پیٹرسن بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرچکے ہیں جبکہ متعدد بالی ووڈ فنکار ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔

Share

About admin

Check Also

لمبی بیوی ڈھونڈنا چھوڑیں چھوٹی اور موٹی بیوی کےانتہائی لاجواب فائدے جو کنواروے افرادکو نہیں معلوم بہترین زبردست فائدے جانیں

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز!بیوی ایک نعمت ہے کیونکہ ذندگی میں محبت بہت ضروری ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com