Breaking News
Home / اہم خبریں / شادی ہالز، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور پارک وغیرہ سب بند کرونا وائرس کی دوسری لہر پھیلتے ہی بہت بڑا فیصلہ کر لیا گیا

شادی ہالز، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور پارک وغیرہ سب بند کرونا وائرس کی دوسری لہر پھیلتے ہی بہت بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی دوسری لہر کے خطرات کو بھانپتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اہم فیصلے کر لیے ہیں جس کے تحت تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو رات دس بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں

فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت پہلے ہی مقرر ہے اور اب ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز،کلینکس اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارکس بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔ دوسری طرف احتساب عدالت لاہور نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیب حکام نے شہباز شریف کے خلاف انکوائری کو بند کرنے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرا رکھی تھی، نیب کا کہنا تھا کہ  ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی سے تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے ان کے کوئی شواہد نہیں ملے، انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔ عدالت میں پیش کیے گئے نیب ریفرنس میں بتایا گیا کہ انکوائری میں نامزد میاں عطااللہ اور میاں رضا عطا اللہ وفات پا چکے ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف من پسند افراد کو 12 پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی، نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون 2000 میں انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

اب کوئی بچہ سکول یا کالج نہیں جا سکتا۔۔۔حکومت نے نیا اعلان کر دیا۔۔والدین کے لیے بڑی خبر

حکومت نے نیااعلان کردیا۔۔والدین کیلئے بڑ امتحان حکومت نےاعلان کر دیا کہ 17 سال اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com