Breaking News
Home / اہم خبریں / راولپنڈی : طلاق یافتہ 2 بچوں کی ماں ، خوبصورت بس ہوسٹس کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

راولپنڈی : طلاق یافتہ 2 بچوں کی ماں ، خوبصورت بس ہوسٹس کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) خاتون بس ہوسٹس کو شادی کا جھانسہ دے کر کئی ماہ تک غلط کاری کا نشانہ بنایا جاتا رہا، شادی شدہ اور طلاق یافتہ 2 بچوں کی ماں کو شادی شدہ شخص نے مختلف لالچ اور جھانسے دے کر اپنے فریب کا شکار بنایا اور مقصد پورا ہونے اور خاتون کے حاملہ ہونے پر غائب ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم معظم نے شادی کا جھانسہ دے کر بس ہوسٹس کو اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھایا اور خاتون کے حاملہ ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ راولپنڈی میں تھانہ پیرودہائی پولیس نے ملزم معظم کو عدالت میں پیش کرکے 3 روزہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے بس ہوسٹس کو پلاٹ دلوانے کا بھی جھانسہ دیا جس کے لیے خاتون سے 8 لاکھ روپے اور زیورات لے کر پلاٹ کے جعلی کاغذات بنائے۔ ملزم بھی شادی شدہ ہے جبکہ متاثرہ خاتون 2011 سے طلاق یافتہ اور 2 بچیوں کی ماں ہے۔مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیا اور کئی مرتبہ اس سے تعلقات قائم کیے جب کہ بس ہوسٹس حاملہ ہوئی تو ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے کاروائی کرکے روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اور اسکے خلاف زیادتی ، فراڈ، دھمکانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Share

About admin

Check Also

”نور مقدم مجھے کس کام پر مجبور کر رہی تھی؟ ملزم ظاہر جعفر نے تہلکہ خیز حقیقت بیان کر دی“

”نور مقدم مجھے کس کام پر مجبور کر رہی تھی؟ ملزم ظاہر جعفر نے تہلکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com