Breaking News
Home / City News / چراغ تلے اندھیرا : پاکستان کے اہم ادارے کا اعلیٰ افسر اپنے ہی ادارے کو چونا لگاتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

چراغ تلے اندھیرا : پاکستان کے اہم ادارے کا اعلیٰ افسر اپنے ہی ادارے کو چونا لگاتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی(سیپکو)کا اعلی عہدیدار بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، گھوٹکی کے گائوں مسو واھن میں میٹرز اینڈ ٹرانسفارمرز ٹیم نے گشت کے دوران سکھر الیکٹرک پاور

کمپنی کے ڈائریکٹر فنانس امداد میرانی کے گھر اور اوطاق کا بجلی کنکشن چیک کیا تو وہ غیرقانونی نکلا۔ چھاپہ مار ٹیم کے مطابق وہاں کئی سالوں سے بجلی چوری ہو رہی تھی۔ٹیم کے سربراہ عقیل جونیجو کے مطابق غیرقانونی کنکشن پر دس سے زائد اے سی اور دیگر آلات چلائے جارہے تھے اور یہ سلسلہ کئی برس سے جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 32 منتخب نمائندوں کے خلاف کارروائی کر چکے ہیں جو بجلی چوری میں ملوث تھے۔ امداد میرانی نے الزامات مسترد کردیے ہیں۔چھاپہ مار ٹیم نے سیپکو چیف کو امداد میرانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com