Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / ترکی میں نوبیاہتا دلہن کے لباس کے ساتھ بیلٹ کیوں باندھی جاتی ہے؟ ترک رسوم و رواج پر مبنی ایک اور حیران کُن رپورٹ

ترکی میں نوبیاہتا دلہن کے لباس کے ساتھ بیلٹ کیوں باندھی جاتی ہے؟ ترک رسوم و رواج پر مبنی ایک اور حیران کُن رپورٹ

نقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں نوبیاہتا دلہن کے لباس کے ساتھ بیلٹ کیوں باندھی جاتی ہے؟ ترک رسوم و رواج پر مبنی ایک اور حیران کُن رپورٹ۔ جب سے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل پاکستان میں دکھایا جانے لگا ہے تب سے ہی پاکستانیوں کو ترک ثقافت و روایات کے بارے میں جاننے کا شوق پروان چڑھنے لگا ہے۔اس ڈرامے میں حلیمہ سلطان کی شادی کے موقع پر بیلٹ باندھنے کا ایک سین دکھایا گیا تھا۔

دراصل ترک روایت میں دلہن کے لباس کے ساتھ اس کے گھر والے ایک لال رنگ کا بیلٹ کمر کے گرد باندھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ترک شادیوں کی کیا روایات ہیں آئیں اس مضمون میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ جس طرح پاکستان میں شادیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے، بالکل اسی طرح ترک شادیوں میں بھی لوگ اکھٹے ہوتے ہیں۔ ان دنوں کورونا کی وجہ سے شاید تعداد میں کمی ہو، تاہم عام دنوں میں وہاں کی شادیوں میں لوگ بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ وہ ترک افراد گاؤں میں رہتے ہیں ، وہ تین دن تک شادی کا جشن مناتے ہیں، جبکہ شہروں میں رہنے والے لوگ ایک دن شادی کا جشن مناکر اگلے دن گھومنے کیلئے نکل جاتے ہیں۔ ترک شادی کی روایات : ترک شادیوں کی چند روایات مندرجہ ذیل ہیں۔ ”بکلاوہ“ کھانا اور بانٹنا : شادی کی تقریب سے قبل دلہا اور دلہن کے گھر والے ایک تقریب منعقد کرتے ہیں، جس میں دونوں خاندان آپس میں ملتے ہیں۔ اس تقریب کے دوران ترک روایتی مٹھائی ”بکلاوہ“ ایک دوسرے کو کھلاتے ہیں۔ یہ بکلاوہ شادی کی خوشی میں پڑوسیوں اور رشتہ داروں میں تقسیم بھی کیا جاتا ہے۔ جس سے ان لوگوں کو اس شادی کی خبر کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ کینا نائٹ: کینا نائٹ کا انعقاد شادی سے سے ایک یا دو ہفتے قبل کیا جاتا ہے . یہ شادی سے قبل ہونے والے جشن کی ایک تقریب ہوتی ہے۔

Share

About admin

Check Also

بختاور بھٹوصرف 8ماہ بعد ہی کیسےماں بن گئیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھِڑ گئی، ہنگامہ برپا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com