Breaking News
Home / اہم خبریں / دوسروں کے راز فاش کرنے چلی تھی !!! رحمٰن ملک کی سینتھیا کے خلاف قانونی جنگ، امریکی خاتون کو صبح صبح بڑا جھٹکا لگ گیا

دوسروں کے راز فاش کرنے چلی تھی !!! رحمٰن ملک کی سینتھیا کے خلاف قانونی جنگ، امریکی خاتون کو صبح صبح بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالت نے سنتھیاڈی رچی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ اورتوہین عدالت درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ، ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سینیٹررحمان ملک کی درخواست پرسماعت کی ،عدالت نے سنتھیا رچی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8ستمبر تک ملتوی کر دی۔

رحمان ملک کے ترجمان کے مطابق جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے سنتھیا ڈان رچی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، 29 جون کو سیشن کورٹ اسلام آباد نے سنتھیا رچی کو سینیٹر رحمان ملک کیخلاف کسی بھی قسم کے بیانات نہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سیشن کورٹ نے حکم صادر کیا ہے کہ سنتھیا رچی سینیٹر رحمان ملک کیخلاف نہ کسی قسم کا بیان جاری کریگی اور نہ بولے گی،سیشن کورٹ سنتھیا رچی کو سینیٹر رحمان ملک کیخلاف کسی قسم کا مواد شائع کرنے سے بھی منع کیا ہے۔ رحمان ملک کے ترجمان کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود سنتھیا رچی اپنے ٹیوٹر اکاونٹ سے مسلسل سینیٹر رحمان ملک کیخلاف بیانات جاری رکھی ہوئی ہے،عدالتی احکامات کے باوجود سنتھیا رچی ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دے چکی ہے، اج بھی ایک پیشی کے بعد سنتھیا رچی نے میڈیا سے بات کرکے الزامات لگائے ہیں، سنتھیا رچی عدالتی احکامات ٹویٹر ہیڈر پر لگاکر تضحیک اڑ رہی ہے۔ رحمان ملک کے ترجمان کے مطابق سنتھیا رچی نے پاکستانی عدالتوں کی حکم کی پیروی کر رہی ہے اور نہ عزت کر رہی ہے، سنتھیا رچی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستانی عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد سیشن کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے سنتھیا رچی کیخلاف پچاس ارب کا ہتک عزت کا دعویٰ ایڈمٹ کروا دیا۔

Share

About admin

Check Also

چوہدری نثار علی خان بیٹے سمیت کہاں پہنچ گئے ؟ ہلچل مچ گئی

چوہدری نثار علی خان بیٹے سمیت کہاں پہنچ گئے ؟ ہلچل مچ گئی جھنگ (ڈیجیٹل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com