Breaking News
Home / اہم خبریں / سکولوں کی دوبارہ بندش، حکومت نے انتہائی اہم اعلان کردیا

سکولوں کی دوبارہ بندش، حکومت نے انتہائی اہم اعلان کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ تعلیم کو کرونا وائرس نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ طویل بندش کے بعد سکول دوبارہ کھلے ہیں لیکن معلوم نہیں کب دوبارہ بند کرنے پڑیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے طلبہ میں مفت ٹیبلیٹس کی تقسیم کی

تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور سہولیات نہیں مگر 6 فیصد علاقوں میں سب ہے، سکول بند ہوئے تو ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکیں گے۔ سعید غنی کا کہنا تھا 30 سے زائد نئے سکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا، جو این جی اوز ہمارے ساتھ تعلیم کیلئے کام کرنا چاہیں وہ آگے بڑھیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے لیگی رہنماوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ۔ کہتے ہیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ان کے بیانیے کی وجہ سے کسی صورت میں بھی چھوٹ نہیں ملنی چاہیے۔ جلیل شرقپوری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مسلسل بیانات پر بھی شرمندگی ہے۔ نواز شریف سمیت تمام مسلم لیگیوں کو علاج کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور کوئٹہ کے جلسوں میں جو بیانات دیے گئے وہ انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ نواز شریف پر کرپشن الزامات کا معاملہ ان کا ذاتی ہے اور اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جس میں قومی اداروں کو نقصان پہنچایا جائے۔

Share

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com