Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: اسد عمر کے بھائی محمد زبیر بھی عمران خان کو پیارے ہوگئے۔۔۔۔ لندن میں بیٹھے نواز شریف کو سخت دھچکا

بریکنگ نیوز: اسد عمر کے بھائی محمد زبیر بھی عمران خان کو پیارے ہوگئے۔۔۔۔ لندن میں بیٹھے نواز شریف کو سخت دھچکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیو نیوز کے ایک پروگرام خصوصی ٹرانسمیشن ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا میں اور اسد عمر (چھوٹا بھائی) بچپن سے ہی مختلف کلبز کے لیے کرکٹ کھیلتے رہے،اسد عمر انڈر 19 کی ٹیم میں بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں وسیم اکرم سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

تاہم اس دوران مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ یہ بات شاید درست ہے کہ نواز شریف اپنا امپائر رکھا کرتے تھے۔ کرکٹ میں عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، عمران خان کرکٹ پر ہی فوکس رکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ 2013 کے الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن کا معاشی پلان بنایا، میں نے تدریس کا کام بھی کیا اور کرکٹ کی کمنٹری بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف عظیم سیاسی رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے کرکٹ میں اپنے امپائر رکھنے سے متعلق سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق بہت ہے، یہ بات شائد درست ہے کہ وہ اپنے امپائر رکھا کرتے تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ نے کہا کہ سابق آئی جی مقبول بعد میں سینیٹر بن گئے تھے، یہ نہیں جانتا کہ نواز شریف کا امپائر سینیٹر مقبول تھا یا کوئی اور تھا۔

Share

About admin

Check Also

میں پانچ وقت کی نمازی عورت ہوں پر میں یہ کام

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! میں حافظہ اور پانچ وقت کی نمازی اور غیر مردوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com