Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / سعودی شہری نے اپنی بیٹی کی شادی ایسے کر دی کہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی

سعودی شہری نے اپنی بیٹی کی شادی ایسے کر دی کہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں شادی کے نئے نئے طریقہ کار ہیں جبکہ ہمارا مذہب اسلام مسلمان عورت کوایک وقت میں ایک نکاح یعنی ایک شادی کی اجازت دیتا ہے جبکہ مرد کوچار شادیوں کی اجازت ہے تاہم اہم ترین اسلامی ملک سعودی عرب میں ایک سعودی شہری نے وہ کر دیا۔

کہ سعودیہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ایک 50سالہ سعودی شہری نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی بیک وقت 2سعودی مردوں سے کردی۔ پبلک پراسیکیوشن نے شکایت موصول ہونے پر دلہن کے باپ سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق دلہن کے باپ نے پہلے شخص سے اپنی بیٹی کی شادی کی۔ میاں بیوی 2ماہ ایک ساتھ رہے۔ دلہن ملنے ملانے کیلئے اپنے باپ کے گھر آئی اسی دوران اس کا شوہر جدہ سے باہر چلا گیا۔ وہ یہ اطلاع ملنے پر حیرت زدہ رہ گیا کہ اس کی بیوی کسی اور کے نکاح میں چلی گئی ہے اور اب نئے شوہر کے ہمراہ رہ رہی ہے۔ پہلے شوہر نے دوسرے شوہر سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے بتایا کہ میں اس خاتون کا شوہر ہوں جس سے تم نے حال ہی میں شادی کی ہے۔ وہ اب تک میرے نکاح میں ہے اور میں اُس کا خاوند ہوں۔ اس پر دوسرے شوہر نے کہا کہ جسے تم اپنی بیوی بتا رہے ہو وہ میری بیوی ہے اور میرے ہمراہ گھر میں رہ رہی ہے۔ یہ خبر سعودی عرب میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے سعودی شہری اور اُس کی بیٹی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

دو زبردست دوست ایک ہی لڑکی کے پیار میں پاگل، دونوں نے اسے محبت بنا لیا،

برازیل کے دو دوستوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی لڑکی سے محبت ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com