Breaking News
Home / کھیل / پاکستان نے وہ اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان نے وہ اعزاز حاصل کرلیا

زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے کھیل کر پاکستان نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو بھارت کے پاس بھی نہیں
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والا تیسرا ملک گیا
راولپنڈی ( 31اکتوبر 2020ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر موذی وبا کورونا وائرس کے باعث رواں سال کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوئیں تو انگلینڈ وہ پہلا ملک تھا جس نے جون میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی اور ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی اور یوں انگلینڈ کورونا وائرس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، اس کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے اور جمعے کے روز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا جس کے ساتھ ہی پاکستان براعظم آسٹریلیا اور یورپ سے باہر پہلا اور دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے کورونا وائرس جیسی موذی وبا کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے پیش نظر یہ میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یومیہ کیسز گزشتہ کئی ماہ کے مقابلے میں بڑھ گئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہے جس میں سے 3 لاکھ 14 ہزار 66 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعدا 6 ہزار 806 تک پہنچ گئی ہے۔ 31 اکتوبر کی صبح تک رپورٹ ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 807 نئے کیسز اور 11 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 539 مریض صحتیاب ہوگئے۔

Share

About admin

Check Also

شعیب ملک سے شادی ، سونیا حسین نے چپ توڑ دی

شعیب ملک سے شادی ، سونیا حسین نے چپ توڑ دی اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com