Breaking News
Home / City News / شادی کے ایک سال بعد ہی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش بچوں کے والد کا موقف بھی سامنے آگیا

شادی کے ایک سال بعد ہی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش بچوں کے والد کا موقف بھی سامنے آگیا

جہلم (اے پی پی) جہلم محمدی چوک میں واقع سرمد ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، بچوں میں2لڑکیاں اور2 لڑکے شامل، ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ،بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔دوسری جانب نجی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن کے مطابق بچے اور خاتون صحت مند ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ بلوبانیاں کے رہائشی غلام مصطفی نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میری

شادی 1 سال قبل ہوئی تھی ۔گزشتہ روز چیک اپ کے لئے نجی ہسپتال میں لایا ، جہاں گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر سرمد حفیظ کی انتہائی مہارت سے بغیر آپریشن کے چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 2بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Share

About admin

Check Also

سندھ میں شوہر نے 2ہزار روپے کیلئے بیوی دوستوں کو بیچ ڈالی۔۔!! پھر دوستوں نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

بدین (نیوز ڈیسک ) لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com