Breaking News
Home / انٹرنیشنل / حکومتِ پاکستان نے ’واہگہ بارڈر‘ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

حکومتِ پاکستان نے ’واہگہ بارڈر‘ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لے واہگہ بارڈر کو پندرہ جولائی سے کھولنے کا فیصلہ، افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی حکومت کی جانب سے کی گئی

خصوصی درخواست پر حکومتِ پاکستان نے واہگہ بارڈر کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پاکسدتان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے، کورونا وائرس کے تناظر میں بارڈر پر تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا، پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،ان شعبوں میں تجارت اور معاہدے کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

Share

About admin

Check Also

معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! علی محمد خان نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com