Breaking News
Home / موسم / اس مہینے میں بارشیں اور برفباری اور ژالہ باری ،محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

اس مہینے میں بارشیں اور برفباری اور ژالہ باری ،محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر معمول سے قبل برفباری کا امکان۔ بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے کم ہونے کی توقع۔ درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم جبکہ مغربی حصّوں میں ژالہ باری اور ہوائیں چلنے کی توقع!جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے نومبر 2020 کی ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

اس ماہ مغربی ہواؤں کے معتدل سے کمزور شدّت کے 5 سے 8 سلسلے متوقع ہیں۔ مہینے کے پہلے 3 ہفتوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلے زیادہ تر خشک ہونگے۔ تاہم آخری دس دنوں میں نمی والی ہوائیں چلینگی، جس کے سبب زیادہ تر ملک کے شمالی اور مغربی حصّوں تک محدود #گرج #چمک کیساتھ بارش/ژالہ باری اور گرد آلود آندھیاں چلنے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے ایک سے دو سلسلے #بلوچستان کے جنوبی حصّوں، مشرقی اور جنوبی #پنجاب جبکہ سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصّوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان اور گرد آلود ہواؤں کا سبب بن سکتے ہیں۔ مغربی خیبر پختونخواہ، سابقہ فاٹا، گلگت بلتستان کے کچھ مغربی حصّوں اور #کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کچھ مغربی پہاڑی سلسلوں پر بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم ہونے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی نومبر میں #سندھ کے کچھ جنوبی اور وسطی علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ مجموعی طور پر بارش کی شدّت ہلکی سے معتدل اور ساتھ ژالہ باری ہو سکتی ہے۔  خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں 6000 سے 7000 فٹ بلندی تک برفباری ہو سکتی ہے، جس کے سبب بڑے پیمانے پر موسم کی پہلی برفباری ہو جاۓ گی۔

Share

About admin

Check Also

گرم کمبل پھر سے نکال لیں دھڑالے کی بارشوں کی پیشگوئی

گرم کمبل پھر سے نکال لیں دھڑالے کی بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com