Breaking News
Home / City News / نئی پارٹی کا قیام ۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے بعد کونسی پارٹی بننے جا رہی ہے،دعویٰ کر دیا گیا

نئی پارٹی کا قیام ۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے بعد کونسی پارٹی بننے جا رہی ہے،دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں نئی سیاسی جماعت ’مسلم لیگ پاکستان‘ کی رجسٹریشن کی منصوبہ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا ، تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کے نام سے ملک میں ایک نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، مریم نواز

سجن جندال سے رابطہ کرکے ریاست مخالف ایجنڈے کے لیے ہدایات لے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایازصادق کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ، اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی کو مستقبل میں بڑے عہدے سے نوازنے کی بھی یقین دہانی کروائی ، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے قائد نے ملک دشمن بیان دینے پر ایازصادق کی تعریف کے لیے ٹیلی فون کال کی جس میں طویل گفتگو کی گئی ، جس میں ایاز صادق کو بتایا گیا کہ سجن جندال بھی بیان پر آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی کہا تھا کہ ’مسلم لیگ پاکستان ‘ کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے، (ن) لیگ کے کارکنان اور ممبران فیصلہ کریں کہ وہ وطن کے وفادار ہیں یا ایک خاندان کی ، اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میں نون لیگ کے کارکنان اور ممبران سے پوچھتا ہوں، کیا وطن کے وفادار ہو یا ایک خاندان کی ، اپنی پاک دھرتی کے لئے آواز اٹھانے کا اور ایک محبِ وطن فیصلے کاوقت آ گیا ہے ، جس کے لیے مسلم لیگ پاکستان کا قیام ناگزیر ہو گیا۔جب کہ آج ملک میں نئی سیاسی جماعت ’مسلم لیگ پاکستان‘ کی رجسٹریشن کی منصوبہ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا ، اس سلسلے میں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کے نام سے ملک میں ایک نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

رفیع کا وہ سدابہار گانا جس کی ریکارڈنگ کے دوران حلق سے خون بہنے لگ گیا تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com