Breaking News
Home / پاکستان / پاکستانی سیاست میں گرما گرمی : مریم نواز نے چپ کا روزہ توڑ کر اچانک بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستانی سیاست میں گرما گرمی : مریم نواز نے چپ کا روزہ توڑ کر اچانک بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر مر یم نواز کا سیاسی میدان میں متحر ک ہونے کا فیصلہ کر لیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے اس ضمن میں حتمی فیصلہ (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کر یں گے۔ذرائع کے مطابق مر یم نواز نے پارٹی کو تجویز دی ہے کہ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت حکمرانوں کی دیگر ناکامیوں کے بعد سیاسی میدان میں متحر ک ہونا پارٹی اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا،اسلئے جلسے جلوس بے شک نہ کیے جائیں مگر پارٹی اراکین اور کارکنوں سے مختلف شہروں اور صوبوں میں ملاقاتوں کے ذریعے سیاسی طور پر متحر ک ہو نا چاہیے، ذرا ئع نے بتایا مریم نواز نے کب سیاست میں متحر ک ہونا ہے اس کا فیصلہ (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی کر یں گے۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا۔ نواز شریف کو سزا سنائے جانے کے بعد 13جولائی 2018کو وطن واپسی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہاتھا عین اس وقت سزاسنانے کے پیچھے جو مقاصد تھے وہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بیگناہ نواشریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی۔وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی۔

Share

About admin

Check Also

”شادی کے تین سال بعد ساس نے بہو سے پو چھا کہ میں تم کو اتنی کھری کھری سناتی ہوں تم پلٹ کر جواب دیتی ہو نہ غصہ کر تی ہو۔۔۔“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے تین سال کے بعد سا سو ماں نے بہو سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com